شارجہ میں پولیس نے 11سالہ لڑکے کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر مرنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لڑکا تیراکی کی کلاسز لے رہا تھا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق رواں ہفتہ کے آغاز میں شارجہ میں ایک رہائشی کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں ایک 11 سالہ لڑکا ڈوب گیاتھا۔

لڑکے کے خاندان کے قریبی ذرائع لڑکا القادسیہ ٹاور کے ٹائیگر فٹنس کلب میں تیراکی کی کلاسز لے رہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق پول کے احاطے میں کوئی لائف گارڈ نہیں تھا اور انسٹرکٹر بھی سی پی آکرنا نہیں جانتا تھا۔

لڑکا ٹاور سے اگلی عمارت میں رہتا تھا۔ وہ اتوار کے دن ہی تیراکی کی کلاس میں شام ہوا تھا۔ لڑکے کی والدہ نے شام 6.30اور سات بجے کے درمیان اس کااندراج کروایا اور انسٹرکٹر سے ملے۔ وہ اسے جم چھوڑ کر گھر چلی گئیں۔ رات نو بجے والدہ کو اس کے شوہر کا فون آیا تو وہ فٹنس کلب میں واپس چلی گئیں۔

جب لڑکے کو القاسمی ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا گیا تو اس کی موت پہلے ہی ہو چکی تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
کلب کے مینجر نے کسی بھی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔

Shares: