وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رابطے میں ہے اور اپنی شکایت جمع کروا رہی ہے وفاقی حکومت ابھی تک یقین دہانی کروا رہی ہے، حتمی نتائج کے بعد ہی کہا جا سکتا ہے کہ سندھ حکومت کے شکایت دور کی گئی یہ نہیں ،

شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیپلز بس سروس کے کرایہ میں اضافہ نہیں کر رہے ، سندھ حکومت سبسڈی دیے گی ،عید پر ٹرانسپورٹرز کرایہ بڑھا دیتے ہیں ،جو بھی ٹرانسپورٹرز ایسا کام کریں گے ان پر ایف آئی آر درج کروائیں گے ،بلیک میلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ای وی بسوں کے دو نئے روٹس شروع کر دئیے گئے ہیں، کل ایک اور ای وی بس کا روٹ شروع کیا جا رہا ہے،یہ روٹ ضلع وسطی سے شروع ہوگا اور ٹاور پر ختم ہوگا ، گندم اور آٹے کی فراہمی کا معاملہ ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیل نے جعلی لیٹر چلایا ، شرجیل انعام میمنہ ایک کرمنل سازش ہے، پاکستان بھر میں سب سے زیادہ سپورٹ پرائز چار ہزار سندھ حکومت نے رکھی ہوئی ہے،گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹارگٹ پورا کریں ، ضلع سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں کہ گندم باہر نہ جائے،

 انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

 چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

 انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

 ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

سندھ حکومت نے گوٹھوں کی لیزکے لئے کمیٹی بنائی ہے،

،پانی میں کرنٹ کے کوئی شواہد نہیں ملے،

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ذلمے خلیل زاد خود کرپٹ ترین اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، عمران خان اور ذلمے بھی طالبان کا حمایتی ہے ، دونوں پر منی لانڈرنگ کے کیس چل رہے ہیں، امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کی سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں، اس شخص کو کس نے مینڈیٹ دیا ہے ،آج عمران خان کی وجہ سے سپریم کورٹ تقسیم ہوگئی عمران خان نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جسٹس ثاقب نثار،جسٹس کھوسہ،جسٹس گلزار اور جسٹس بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کی ان میں ایک بھی جج سندھی نہیں،سندھی بولنے والے ججز سپریم کورٹ میں کیوں نہیں لائے گئے، ہمیں یہ سوچ قابل قبول نہیں اپنا حق کسی کو نہیں مارنے دینگے ،

Shares: