آئندہ راکھی ساونت کسی کے بارے میں فضولیات بولنے سے پہلے ضرور سوچے گی شرلین چوپڑا

0
70

اداکارہ شرلین چوپڑا نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راکھی ساونت یقینا زندگی میں آگے کسی کے بارے میں بھی بولنے سے پہلے سو بار سوچیں گی ۔ انہوں نے بغیر سوچے سمجھے میرے خلاف گندی زبان استعمال کی ، میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ، میں چاہتی ہوں کہ راکھی کو اسکے کئے کی ایسی سزا ملے کہ راکھی کیا دوسرے لوگ بھی کسی دوسرے پر الزامات لگانے سے پہلے سو بار سوچیں ۔شرلین چوپڑا نے یہ بھی کہا کہ راکھی کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہم فی الحال پولیس پر کوئی دباﺅ نہیں ڈالیں گے ۔ تاہم شرلین کہتی ہیں کہ راکھی ساونت جیسے کرداروں کو قانونی گرفت میں لانا ضروری ہے ورنہ یہ سوسائٹی میں شریف لوگوں پر الزامات لگاتے رہیں گے اور ان کی

ساکھ کو خراب کرتے رہیں گے. یاد رہے کہ گزشتہ برس شرلین چوپڑا اور راکھی کی ساجد خان کے معاملے میں لڑائی جھگڑا ہوا تھا. شرلین نے معروف فلم میکر ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا اور راکھی نے ساجد خان کے حق میں ا ور شرلین کے خلاف میڈیا میں گفتگو کی تھی. اور شرلین کے کردار کو متنازعہ بنایا تھا. شرلین کا یہ بھی دعوی ہے کہ ان کی کچھ نازیبا تصاویر بھی وائرل کیں. یوں شرلین چوپڑا راکھی ساونت کو معافی دینے پر تیار نہیں ہیں.

Leave a reply