آسکر ایوارڈ‌یافتہ شرمین عبید چنائے کی صلاحیتوں سے کون واقف نہیں‌ہے؟ِ انہوں‌نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. شرمین نے پاکستانیوں‌ کا ہمیشہ ہی سر فخر سے بلند کیا ہے. مس ماورل کی ہدایتکاری کے بعد انہیں پہلے سے بھی زیادہ سراہا جا رہا ہے اور ان کی بہترین ہدایتکاری کو دیکھتے ہوئے انہیں ہالی وڈ سے ایک اور پراجیکٹ‌آفر ہوا ہے جس کے لئے انہیں ہدایتکاری کرنی ہو گی. اس پراجیکٹ کی تفصیلات کیا ہیں اس ھوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں. شرمین اس پراجیکٹ کو کریں گی یا نہیں کریں گی اس ھوالے سے بھی تدصیلات سامنے نہیں آئیں. لیکن یہ خبر ضرور سامنے آئی ہے کہ شرمین عبدی چنائے کو ہالی وڈ سے ہداتیکاری

کے لئے ایک فلم آفر ہوئی ہے. فلم ابھی تحریری مراحل میں ہے،اس فلم کے رائٹر ڈیمن لنڈلوف فلم کیلئے ایسا ہدایت کار چاہتے تھے جو اسکرپٹ کو ماڈرن ٹچ دے سکے۔یاد رہے کہ اس فلم کو 2019 کی اسٹار وار فلم دی رائز آف سکائزواک کے بعد بڑی اسکرین کیلئے پہلی بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔ شرمین عبید چنائے خواتین کے لئے آواز اٹھاتی ہیں اور ان کے ایشوز کو ہائی لائٹ کرتی ہیں.شرمین آج صرف پاکستانی ہی نہیں دنیا کے بہت سارے ممالک کی بہت ساری خواتین کی انسپریشن ہیں ان کا کام بھی انسپریشن ہے.

Shares: