شرمین عبید چنائے نے اسرا بلجیک کو پاکستانی فنکاروں کے لئے خطرناک قرار دیا

0
59

آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اسرا بلجیک المعروف حلیمہ سلطان کے پشاور زلمی کے برانڈ ایمبسیڈر بننے پر اسے پاکستانی فنکاروں کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی :چند روز قبل ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے پشاور کے اسلامیہ کالج کی ایک خوبصورت تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئرکرتے ہوئے اسے ’’پھولوں کا شہر‘‘ قرار دیاتھا۔
https://twitter.com/esbilgic/status/1351566285423992843?s=20
بعد ازاں پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے اسرا بلجیک کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کراتے ہوئے بالکل یہی فقرہ ’’پھولوں کا شہر‘‘ لکھا تھا۔


جس کے بعد سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ اسرا رواں سال پاکستان سپر لیگ سکس میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بنیں گی اور پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گی۔

انسٹاگرام پر ایک میگزین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جب اسرا کے پشاور زلمی کے برانڈ ایمبسیڈر بننے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی گئی تو آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے اس پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا-

اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے شرمین عبید نے لکھا ایک ترک اداکارہ جس کے ملک میں اسپورٹس کھیلا ہی نہیں جاتا اب کرکٹ کا چہرہ بنے گی۔ ویسے پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ کیا ہوا؟ کیا وہ سب غائب ہوگئیں کہ ہمیں ایک غیر ملکی اداکارہ کی ضرورت پڑگئی؟

شرمین عبید نے مزید کہا اگر آپ اسی طرح ترک اداکاروں کو ملازمتوں کی ادائیگیاں کرتے رہے تو ہماری فلمی صنعت میں جو بھی بچاہے وہ مرجائے گا۔ ہمارے پاکستانی فنکار بھی یہ سب کرسکتے ہیں۔

تاہم شرمین عبید چنائے کے اس کمنٹ کو سوشل میڈیا پر زیادہ پسند نہیں کیا گیا ایک سوشل میڈیا صارف نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا آپ بہت بہترین ہدایت کارہ ہیں ماشااللہ اور آپ دنیا بھر میں پاکستانی کی نمائندگی کرتی ہیں لہذا میں نے سوچا کہ آپ اس کی حمایت کریں گی لیکن بدقسمتی سے آپ بھی وہی سبق دے رہی ہیں۔

کیا آپ جانتی ہیں غیر ملکی فنکاروں کو یہاں لاکر ان سے کام کروانا دراصل ہماری انڈسٹری کے لیے اچھا ہے اس طرح سے یہ لوگ پاکستانی انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ لوگ کہتے ہیں واہ اسرا پاکستان میں کام کررہی ہے جس کا مطلب ہے پاکستان میں اتنی قابلیت اور پیسہ ہے کہ یہاں غیر ملکی فنکاروں سے کام لیا جاسکے۔

شرمین عبید چنائے بھی اس کمنٹ پر چُپ نہ رہیں اوراپنی بات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آپ انڈسٹری سے متعلق کچھ نہیں جانتیں لہذا آپ کیسے کہہ سکتی ہیں کہ غیر ملکی فنکاروں کا ہمارے یہاں کام کرناہماری صنعت کے لیے اچھا ہے؟ ہماری بہت چھوٹی سی انڈسٹری ہے اور ہمیں اسے اس وقت تک محفوظ کرنا ہے جب تک کہ یہ اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوجاتی۔

شرمین نے کہا کہ مہربانی کرکے اس طرح کی باتیں کرنے سے پہلے تھوڑی ریسرچ کرلیا کریں۔ ہمارے ملک میں بہت کم فلمیں بنتی ہیں اور ہمارے یہاں پروڈکشن کا بجٹ بھی بہت محدود ہوتا ہے۔


دیگر سوشل میڈیا صارفین نے شرمین عبید چنائے کے تبصرے کے جواب میں کہا اگر اسرا بلجیک پاکستان میں کرکٹ کی نمائندگی کرے گی تو اس طرح ہوسکتا ہے ترکی میں اسپورٹس متعارف ہوجائے لہذا حسد کرنا اور نفرت کرنا بند کریں۔

اسرا بلجیک کی پشاور میں موجودگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a reply