اداکار فیروز خان جو کہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں اس وقت آئے جب ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر مار پیٹ کے الزامات لگائے اس کے بعد انہوں نے اس ھوالے سے عدالت میں ثبوت بھی جمع کر وا دئیے. علیزے سلطان کے حق میں جہاں بہت ساری شخصیات کھڑی ہو گئیں وہیں شرمین عبید چنائے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں. انہوں نے بھی فیروز خان کے خلاف جاتے ہوئے علیزے سلطان کا ساتھ دیا اور گھریلو تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایسا کرنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی کی . شرمین عبید کی طرف سے ایسا کئے جانے پر فیروز خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا اور کہا کہ معافی مانگیں ورنہ میری ساکھ کو خراب کرنے کے جرم میں پانچ

کروڑ روپیہ دیں. شرمین عبید چنائے کے خلاف اس کیس کی حال ہی میں سماعت ہوئی ہے اور اداکار نے موقف اپنایا ہے کہ شرمین کے اکائونٹ سے میرے خلاف گندی مہم چلائی گئی جس سے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے. عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے طلب کر لیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ شرمین اس کیس کا کس طور مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے حق میں کیا دلائل دیتی ہیں.

Shares: