ستر کی دہائی کی بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میںیاد کیا ہے اس وقت کو جب وہ نواب پٹوڈی کے ساتھ شادی کررہی تھیں . انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کی پہلی ملاقات کے چرچے ہر طرف ہو گئے تھے اس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو دیکھا پرکھا اور لگا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں لہذا ہم نے شادی کا فیصلہ کر لیا. چونکہ ہم دونوں کے مذہب میں فرق تھا اسلئے ہماری شادی کو لیکر بہت ساری باتیں ہوئیں بلکہ ہمیں دھمکیاں بھی دی گئیں. مجھے اور میری فیملی کو بہت زیادہ دھمکیاںملیں.
”میرے والدین نے شادی کا مقام چُنا عین وقت پر ہمیںوہ وینیو دینے سے انکار کر دیا گیا” یوں ہماری شادی پھر نواب صاحب کے ایک دوست کے گھر ہوئی . اسی انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ میرے بچے سیف ، سوہا سب اپنی اپنی زندگیوںکو خوشی سے جی رہے ہیں ، میں کسی کی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرتی. وہ سب اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہیں ، میری عادت نہیں کسی کے معاملات میںٹانگ اڑانے کی ، ہم سب ایک دوسرے سے رابطے میںرہتے ہیں ملتے ہیں یہی اچھی زندگی کے لئے کافی ہے.