چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی طرف سے چمن دھماکے کی مذمت کی گئی ہے،

چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شرپسند عناصرملک میں افراتفری پھیلا کرترقی کےعمل کوروکنا چاہتے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے دھماکےمیں جاں بحق ہونے والے مولاناحنیف کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہوں، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں‌ بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،

Shares: