کورونا بحران: شترو گھن سنہا مودی سرکار پر برس پڑے

0
46

بھارتی اداکار شتروگھن سنہا کورونا کی دوسری لہر سے ہونے والے نقصان کے تحت مودی سرکار پر برس پڑے-

باغی ٹی وی :بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے صحت کا نظام مکمل طور ہپر بیٹھ گیا ہے جب کہ مودی سرکار بلند و بانگ دعوؤں سے باز ہی نہیں آرہی۔ ایسی صورت حال میں بھارت کی سراقتدار جماعت بی جے پی ہی کے سابق مرکزی رہنما اور لیجنٖڈ بالی ووڈ اداکار شترو گھن سنہا بھی مودی سرکار پر پھٹ پڑے ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شترو گھن سنہا نے کہا کہ بھارتی اسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور ہم اپنے عزیزوں اور پیاروں کو کھو رہے ہیں۔ کچھ روز قبل ہی نوجوان اداکار اور یو ٹیوبر راہول ووہرا کی بہت کم عمر میں موت ہوگئی۔ اس کی آخری وڈیو نے تو دل کو تڑپا کر رکھ دیا کیونکہ اس نے بتایا تھا کہ اگر اسے بروقت اور مناسب علاج مل جاتا تو وہ بچ سکتا تھا۔

اداکارنے کہا کہ لوگوں کو اسپتالوں میں لاپرواہی اور بد انتظامی برداشت کرنا پڑ رہی ہے اور یہ زمینی حقیقت بہت خوفناک اور دل دہلا دینے والی ہے کیونکہ مریضوں کا دعوی ہے کہ ان کے لیے اسپتالوں میں کچھ نہیں کیا جارہا۔


شترو گھن سنہا نے معروف ٹی وی اینکر کی ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد بالاآخر معروف اینکر روش کمار نے اپنے پروگرام میں اسپتالوں کا پردہ چاک کیا ہے اور تلخ حقائق سے بھر انکشافات سامنے لائے ہیں۔


واضح رہے کہ شترو گھن سنہا کئی برس بی جے پی کا حصہ رہے ، انہوں نے مودی سرکار کے علاوہ بی جی پی کی ہر حکومت میں مختلف وزارتوں پر ذمہ داریاں نبھائیں تاہم نریندر مودی سے اختلافات کے بعد انہوں نے بی جے پی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

Leave a reply