شوال کاچاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

0
44

شوال کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے،اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

واضح رہے ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی، حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد 20 تاریخ کی شب کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کےماہرینِ فلکیات کے مطابق شوال کاچاند جمعرات کو نظر نہ آنے کا کم امکان ہے جدہ فلکیاتی سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ماجد ابو زہرہ نے بتایا کہ تکنیکی طور پر چاند جمعرات کی شام کو آسمان پر نظر آئے گا لیکن یہ سورج کی شعاعوں سے روشن نہیں ہوگا اورخصوصی آلات کے بغیر دیکھنا مشکل ہوگا۔

امیرکے ولی عہد کا قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان،الیکشن کرانے کا فیصلہ

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق ابوزہرہ نے مزید کہا کہ اگر آسمان صاف ہو تو چاند کوکھلی آنکھوں سے دیکھنا بہت آسان ہو جائے گا تاہم اگر جمعرات کو چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوتی ہیں اورانھیں تسلیم کر لیا جاتا ہے تو حکام جمعہ کو عیدا لفطرکا آغاز قرار دے سکتے ہیں۔

Leave a reply