عاشر وجاہت جن کی ابھی فلم jhon ریلیز ہوئی ہے اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ہے ، ہمایوں سعید ، عمران اشرف اور یاسر حسین نے عاشر وجاہت کو سٹار قرار دیدیا ہے. عاشر وجاہت مشہور ڈائریکٹر وجاہت رئوف اور شازیہ وجاہت کے بیٹے ہیں، حال میں وجاہت رئوف اور شازیہ وجاہت نے ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جب بھی اپنے بیٹے سے اپنی پروڈکشن میں کام کروایا ہے تو اسکو چیک کی صورت میں معاوضہ ضرور دیا ہے. وجاہت رئوف نے کہا کہ جب سیٹ پر 16 سے 18 گھنٹے کام کیا جائے اور اس کے بعد چیک ملے تو اس کام کی قدر ہوتی ہے.

ہم نے اپنے بیٹے سے فلم کراچی سے لاہور میں کام کروایا تھا اس کا ہم نے اسکو معاوضہ دیا تھا. انہوں نے کہا کہ” عاشر محض 9 برس کا تھا جب اسکو اس کے کام کے چیک ملنا شروع ہوئے تھے.” انہوں نے کہا کہ جب وہ کسی اور کی پروڈکشن میں کام کرتا ہے تو ہم اسکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن سیٹ کے بر بار چکر نہیں لگاتے. یاد رہے کہ عاشر وجاہت اور معروف ٹک ٹاکر رومیصہ کی جوڑی کو بہت سراہا جا رہا ہے. فلم jhon کو شائقین کافی پسند کررہے ہیں.

عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

Shares: