لاہور: سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن شہباز شریف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں احتساب عدالت پیش ہوگئے۔
باغی ٹی وی: احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی جہاں شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت نہیں آسکے۔
حمزہ شہباز کے وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرادی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز نجی دورے پر قطر میں موجود ہیں،حمزہ شہبازبیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوں گے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہبازشریف کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
نگراں وزیرِاعظم 2روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
وکیل نے کہا کہ ہم نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیاشہباز شریف پچھلے ٹرائل میں خود پیش ہوتے تھے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف کی جگہ ایک پلیڈرمقرر تھا، سابق وزیراعظم شہباز شریف ے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمہ بہت سالوں سے چل رہا ہے، اس گندے نالے پر ایک ایم پی اے کی درخواست آئی تھی مجھے صاف پانی کیس میں بلایا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، اس کے بعد مجھے رمضان شوگرمل ریفرنس میں گرفتار کرلیا گیا۔
نیب پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کیخلاف متحرک
واضح رہے کہ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کر رکھا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریفرنس واپس نیب عدالت آیا تھا،دائر ریفرنس میں نیب نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے شوگرمل کے باہر قومی خزانے سے گندہ نالا تعمیرکرایا تھا۔