میری ترجیح میرے بچے، پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں، شیریں مزاری

0
22

پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باغی ٹی وی: نجی ٹی وی خبررساں ادارے کے مطابق شیریں مزاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 ، 10 مئی کے پُر تشدد واقعات کی مذمت کرتی ہوں ،بچے اور والدین میری ترجیح ہیں، 12 دن رہائی ، گرفتاری ہوئی، میری بیٹی ایمان کو آزمائش سے گزرنا پڑا، اڈیالہ میں بیٹی کی ویڈیو بھی دیکھی اس لئے سیاست چھوڑ رہی ہوں ، آج سے میں پی ٹی آئی یا کسی جماعت کا حصہ نہیں، میری ترجیح میرے بچے ہیں۔

جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا تحریکِ انصاف کی اپنی نالائقی تھی کہ دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے-

دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما ؤں افتخار حسن گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ،پی پی 250 سے رکن پنجاب اسمبلی افتخار حسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہماری محافظ ہے، ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا، جو شہدا کے مجسموں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ کیا گیا وہ قابل قبول نہیں۔

جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

پی پی 209 خانیوال سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ٹکٹ واپس کرتا ہوں، نو مئی کو دشمن کو خوش کرنے کا موقع دیاگیا۔

Leave a reply