ٹی وی اداکار شیزان خان جو کہ اداکارہ تنیشا شرما کی خود کشی کے کیس میں گرفتار ہیں ان کی ضمانت عدالت نے رد کر دی ہے. یوں شیزان خان ابھی مزید حراست میں رہیں گے. شیزان خان کے وکیل کو بہت امید تھی کہ عدالت شیزان خان کی ضمانت منظور کریگی لیکن ایسا نہ ہو سکا. دوسری طرف شیزان خان کا کہنا ہے کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے میرے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے تنیشا کی خود کشی کا ذمہ دار ٹھہرا کر سزا دلوائی جائے. تینشا کی والدہ مسلسل کہہ رہی ہیں کہ ان کی بیٹی کو شیزان خان نے دھوکہ دیا جس کی وجہ سے میری بیٹی نے خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا. کیس دن بہ دن الجھتا ہی جا رہا ہے کیونکہ شیزان خان کے وکیل نے کچھ ایسے پیپرز
عدالت کو دئیے ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ تنیشا کچھ ادویات کا استعمال کررہی تھی ، وہ کیوں اور کن ادویات کا استعمال کررہی تھی یہ ابھی ثابت ہونا باقی ہے ، شیزان خان ک وکیل نے تنیشا کو دوائیاں دینے کے الزامات ان کی والدہ پر لگائے ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخری ہفتے میں تنیشا شرما نے خودکشی کر لی تھی انہوں نے خود کشی ڈرامے کے سیٹ پر کی.