نیب نیازی گٹھ جوڑ کونوازشریف اور شہبازشریف کے ’کیسز‘ اور ’فیسز‘ نظر آتے رہتے ہیں، مریم اورنگ زیب

0
47

نیب نیازی گٹھ جوڑ کونوازشریف اور شہبازشریف کے ’کیسز‘ اور ’فیسز‘ نظر آتے رہتے ہیں، مریم اورنگ زیب

باغی ٹی وی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 1976 کے لال سہانرامتاثرین میں اراضی تقسیم پر شہبازشریف کو نیب ملتان کے نوٹس کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات میں ناکامی کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نیا شاہکار ہے. اربوں کھربوں کے جھوٹے الزامات میں ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملی جس کے بعد 1976 کا کیس بنانے پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو شرم اور حیا آنی چاہئے

انہوں نے سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کو نوٹس کی بھی مذمت کی اور کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے .نیب نیازی گٹھ جوڑ کو دن رات مسلم لیگ (ن)، نوازشریف اور شہبازشریف کے ’کیسز‘ اور ’فیسز‘ نظر آتے رہتے ہیں

شہبازشریف پر لال سہانرا کے 1976 کے متاثرین میں اراضی تقسیم کا کیس بنانے کا بھونڈا مذاق کیاجارہا ہے. 1976 کا کیس بنانے سے ثا بت ہوگیا کہ اب تک شہبازشریف کے خلاف جو مقدمے بنائے گئے وہ سب جھوٹ اورصرف سیاسی انتقام تھا

صاف پانی ، آشیانہ ، گندا نالہ ، 56 کمپنیاں ، ڈیلی میل، ملتان میٹرو ، آمدن سے زیادہ اثاثے ، منی لانڈرنگ کے الزامات کے بعد نیب کا ایک اور مذاق تھا
نیب نیازی گٹھ جوڑ قانون کے مطابق ان کا حق دینے پرپاکستان کے غریبوں کے خلاف میدان میں آگیا ہے .لگتا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو شہبازشریف کی آخری پیشی پر جواب مل گیا ہے، اسی لئے 1976 کا کیس ڈالا جارہا ہے

جنوبی پنجاب کے لوگوں کو دھوکہ دے کر حکومت میں آنے والوں کو وہاں کے غریبوں کی مدد پر اعتراض ہے.گندا نالہ، اثاثہ جات کیس میں کچھ نہ ملنے پرشہبازشریف کے خلاف نیب ملتان کونیا ٹارگٹ دیاگیا .لال سہانراپارک بہاولپور کے متاثرین کوحکومت نے اراضی ادارہ جاتی عمل کے تحت دی تھی .نیب ملتان نے متاثرین لال سہانرا کو زمین الاٹ کرنے پر نوٹس کے ساتھ ایک سوالنامہ بھجوایا ہے .عمران صاحب نے 17 ملین ڈالر کی ملتان میٹرومیں کرپشن کا جھوٹ بولا تھا جس کی چین حکومت نے تردید کی تھی .ملتان میٹرو پر عمران صاحب کو خوش کرنے کا سامان بھی نیب ملتان سے ہوا تھا.1976سے چلے آنے والے معاملے پر نیب نوٹس دے رہا ہے، آٹاچینی کے تازہ ترین کیس پر نوٹس نہ دارد؟بی آرٹی، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، فارن فنڈنگ، بلین سونامی، آٹاچینی چوروں کی طلبی کا نوٹس ابھی تک نہیں گی

Leave a reply