شہرقائد میں جمعےکو مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، اور شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں

0
35

کراچی : شہرقائد میں جمعےکو مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، اور شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں ۔

نوجوان مہاجر کے تحت کریم آباد سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت آرگنائزر زوہیب اعظم، حسن خان، عمیر مصودی نے کی،شر کا نے مہاجر ڈے کی مناسبت سے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے، مزار قائد پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ مہاجر حقوق کے لئے ایک ہونا ہوگا 2 سال سے نوجوان کامیاب مہا کلچر ڈے منا رہے ہیں ان کومبارک دیتا ہوں ، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ تمام مہاجروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں اقلیت کا طعنہ دینے والے سن لیں ہم نے تمہیں بولنا سکھایا ہم نے تمہیں سندھ میں رہنا سکھایا جب طالبان سے بات ہوسکتی تو ایم کیو ایم قائد سے بھی بات ہوسکتی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ نوجوان قوم کہ سپاہی ہے مہاجر قوم سب سے تعلیم یافتہ ہیں مہاجر سب سے زیادہ طاقتور ہے سپر پاور مہاجر پاور مہاجر کلچر ہمیشہ زندہ رہے گا، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار آج ایک رہنا بولتا ہے گھبرانا نہیں ہے ہمارے آباواجداد نے ملک بنانا شروع کیا تو کہا تھا گھبرانا نہیں اور ملک بنادیا جو ملک کے حالات ہے اس میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ہے، دوسری جانب ٹیم مہاجر پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر مہاجر ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف رہنمائوں نے خطاب کیا، آرگنائزر احسن قریشی نے کہا کہ مہاجر ڈے پر مہاجروں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہر قوم اپنی ثقافت کا دن مناتی ہے،ہمارا مقصد بھی اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔

Leave a reply