شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سمیت تین افراد زخمی
کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے نیو سبزی منڈی چندال ہوٹل کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزموں کی فائرنگ سے 55 سالہ اللہ جوڑیا ولد محمد بخش زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔
پیر آبادتھانے کی حدود بنارس پل پر دو مسلح ملزموں کی فائرنگ سے 35 سالہ شاکرولد نظام الیدین زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مضروب سے کچھ لوٹ کر نہیں گئے اور زخمی کے بیان کے بعد مزیدواضح ہوگا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ بلال کالونی نیو کراچی نمبر 5 میں قائم نجی بینک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ 35 سالہ امداد ولد رحیم زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔