شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا خطرہ

0
40

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا خطرہ

باغی ٹی وی : پی ٹی آ ئی رہنما شہریارآفریدی کاووٹ ضائع ہونےکاامکان.شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپرپردستخط کردیئے. شہریار آفریدی نے دوبارہ بیلٹ پیپر کےحصول کےلیے درخواست دی. شہریار افریدی کا کہنا تھا کہ کچھ دنو ں سے طبیعت ناساز تھی ،

پارٹی اجلاس میں شریک نہ ہوسکا اس لیے طریقہ کار کا علم نہ ہوسکا ،شہریار آفریدی نے وزیراعظم عمرا ن خان کو آگاہ کردیا.الیکشن کمیشن کے عملے نے رہنما ئی نہیں کی ،بیلٹ پیپر پر نمبرڈالنے کے بجائے دستخط کردیئے .

آج سینٹ کا الیکشن جاری ہے . وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

Leave a reply