چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے میں‌ناکامی کےبعد اپوزیشن نے اےپی سی بلانے کا اعلان کردیا

0
61

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے میں ناکامی پر اپوزیشن اپنے ہی ارکان کو غدار اور ضمیر فروش کہنا شروع کردیا. اپوزیشن نے ناکامی کو چھپانے کے لیے اے پی سی بلانے کا اعلان کردیا ،

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے ہی پارٹی کے سینیٹرز کو ضمیر فروش کہہ کر ان کی توہین کرتے ہوئے کہا ہےکہ جنہوں نے صادق سنجرانی کو ووٹ دے کر اپنا ضمیر بیچ دیا ہے. شہباز شریف نے کہا کہ ضمیر بیچنے والوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا . ازادانہ ووٹنگ میں چیئرمین سینیٹ ہارے

بلاول بھٹونے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ہارکر بھی جیتی ہے. اس کے باوجود ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے. بلاول بھٹو نے کہا کہ جن لوگوں نے ضمیر بیچا ہے ان کا حساب لیں گے،کٹھ پتلی حکومت کے حملے جاری ہیں.14 سینیٹرز نے پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے.اب ہم سڑکوں پر آکر یہ جنگ لڑیں گے

مولانا اسد الرحمان نے کہا کہ ہم جمہوریت کی بقا کے لیے لڑرہے ہیں اور اس پر قائم ہیں. مولانا اسدالرحمان نےمزید کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کی بحالی کے لیے کوشاں رہے گی

Leave a reply