شہباز گِل کی تعیناتی پر پی ٹی آئی رہنما نے سوالات کھڑے کر دیے

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے رہنما جاوید بدر نے کہا ہے کہ جس آدمی نے ساری زندگی الیکشن نا لڑا ہو جو کبھی کونسلر نا بنا ہو اُس آدمی کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت کے وزیراعظم کا سیاسی ترجمان لگانا؟جس آدمی کا مرنا جینا امریکہ میں ہو جو امریکن شہری ہو جس کے ذریعہ معاش کا پاکستانی اداروں کو علم ہی نا ہو اُس کو انتہائی اہم منصب پر فائز کرنا؟

اگر مُلکی حساس اداروں کی کلیرنس کے ساتھ عُہدہ دیا گیا ہے تو کلیرنس پبلک کی جاۓ؟ پورے پاکستان اور پی ٹی آئی میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جو وزیراعظم کا سیاسی ترجمان بن سکتا جس کے لئے امریکہ سے مشکوک آدمی جو بُلانا پڑا؟

ایک آدمی جس کے ماضی اور حال کے بارے میں کسی کو کُچھ علم نہیں وہ کون ہے کیا کرتا ہے کس نے بھیجا ہے اُس مشکوک آدمی کا مُلکی اہم فیصلوں کے وقت وزیراعظم کے ساتھ ہونا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے؟میرے یہ سولات وفاقی حکومت اور اپنے مُلک پاکستان کے تمام حساس اداروں کی ایجنسیوں سے ہے کہ کہیں ہم ایک اور کلبھوشن کو پہچاننے میں ناکام تو نہیں ہوۓ؟ عُہدہ اعزازی ہے تو جناب اپنا شاہانہ خرچ کس طرح چلاتے ہیں رقم کدھر سے آتی ہے؟

Shares: