شہباز گل نے ویکسین سے اربوں کمانے کی حقیقت بتادی

باغی ٹی وی : وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنے متعلق چلنے والے میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے . انہوں روسی ویکسین سپٹنک فائیو بارے میں ان بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں کو جب میں دیکھتا ہوں تو میری ہنسی نکل جاتی ہے . اس سلسلے میں شہباز گل نے سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان کو کال کر کے اس حقیقت سے آگاہ کیا اور اپنی پوزیشن واضح کی .

ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے لوگ کہاں کہاں سے ایسی خبریں بنا لیتے ہیں اور پھر اس کو کسی کے ساتھ نتھی کر دیتے ہیں. شہباز گل نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میرے متعلق ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں نے روسی کرونا ویکسین سے کوئی کمیشن کمایا ہے جبکہ کہا جارہا ہے کہ سپتنک فائیو ویکسین کو قیمت مقرر ہونے کے بعد میری اربوں روپے کی دیہاری لگی ہے . اور میں نے کتنے ہیں پیسے کما لیے ہیں.

شہباز گل نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبروں میں کوئی حقیقت یا صداقت نہیں ہے اور ان افواہوں کو دیکھ کر صرف ہنسی ہی آتی ہے . کسی پر ایسی خبر شائع کرتے وقت تحقیق کر لینی چاہیے آیا اس میں صداقت بھی ہے یا نہیں .

واضح رہے کہ کہا گیا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے حکومتی ترجمان شہباز گل کی کمپنی کو روسی ویکسین منگوانے کی اجازت دی ہے اور ساتھ ہی ہر خوراک پر 7000 روپے کا منافع پہلے ہی اپنے حکومتی وزیر کی جیب میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ شہباز گل کی کمپنی sputnik V فی خوراک صرف دس ڈالر میں امپورٹ کر رہی ہے۔ جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 1550 روپے بنتی ہے۔ یہی 1550 کی ویکسین اب حکومت کی اجازت سے 8500 میں بیچی جائے گی۔ شہباز گل کی کمپنی نے پہلی consignment میں دو لاکھ ویکسین کا آرڈر دیا ہے۔

Shares: