سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں،شہباز گل کی شدید مذمت، شفقت محمود کی حکومت کو وارننگ

0
54

سیالکوٹ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ جاری کر دی۔

باغی ٹی وی : شفقت محمود نے کہا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، گرفتاریوں سے پی ٹی آئی سیالکوٹ کے جلسے کو نہیں روکا جا سکتا حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ ہمارےگرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

سیالکوٹ:اجازت کے بغیر پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن،عثمان ڈار سمیت متعدد افراد…

صدر پی ٹی آئی پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے اور انتظامات کو نقصان پہنچانے سے باز رہے، پی ٹی آئی سیالکوٹ میں جلسہ ضرور کرے گی اور عمران خان سیالکوٹ کے عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں،جلسہ کرناہمارا بنیادی حق ہےاور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل امپورٹڈ حکومت عوامی دباؤ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی-

وفاقی وزیر صحت نےفی الحال ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کرنے سےروک کر دیا

دوسری جانب سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کا انتظامیہ اور حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے ضلعی صدر اسجد ملہی نے کہا کہ ہم پر امن تھے ، فجر کے وقت دھاوا بولا گیا ، آنسو گیس ، لاٹھی چارج کیا ،ہوائی فائرنگ کی گئی دوستوں اور قیادت کو گرفتار کیا ،3 گھنٹے مذاکرات کرتے رہے عثمان ڈار سمیت 40کارکن گرفتار ہیں-

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی دوران پولیس نے جلسہ گاہ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا-

دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقے سن لیں پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دیں گے، یہ کوئی خدائی قانون نہیں کہ چند افراد ہی حکمرانی کریں گے،امپورٹڈ ٹولہ حکومت چھوڑ کر الیکشن کا فوری اعلان کردیں، پشاور،عمران خان جہاں جاتے ہیں قافلہ بڑھتا جاتا ہے،مردان میں تاریخی جلسہ تھا، ادھر الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو اسلام آباد کی جانب آ رہے ہیں-

Leave a reply