وزیراعظم شہباز شریف2سے6جولائی آذربائیجان،قازقستان کا دورہ کریں گے۔آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب کریں گے،
وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کا وفد بھی شامل ہو گا، قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 2 سے 3 جولائی تک کانفرنس ہو گی، اس دوران وزیراعظم کی جہاںاہم ملاقاتیں ہوں گی وہیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی کی اہم ملاقاتیں ہوں گی، آستانہ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی شریک ہونا تھا تا ہم مودی کانفرنس میں جا نہیں رہے،مودی کی نمائندگی بھارتی وزیر خارجہ کریں گے، 2 سے 3 جولائی تک ہونے والی آستانہ کانفرنس کے موقع پر الگ سے بہت سی سفارتی سرگرمیاں ہوں گی۔
2005 میں پاکستان اور بھارت آستانہ میں سربراہ کانفرنس کے دوران تنظیم کے آبزرور بنے تھے، 2017 میں آستانہ میں دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم کے باقائدہ رکن بنے تھے۔
پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کی پاکستانی اور بھارتی وزیراعظم کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہو گی تا ہم بھارتی وزیراعظم کانفرنس میں شریک نہیں ہو رہے، بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر خارجہ کی ملاقات متوقع ہو سکتی ہے.
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے
امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ
گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش
امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان
قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ