احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی،

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے،وکیل ملزمان نے عدالت میں کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دیتے ہیں اسے معاملہ کلیئر ہو جائے گا، نیب وکیل نے کہاکہ یہ کیس میرٹ پر سنا گیا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کیس پر اثرانداز نہیں ہوتا،جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں،عدالت نے شہبازشریف ودیگر کی بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی،عدالت نے سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی

دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالت نے فیصلہ موخر کر دیا ،عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ابہام پیدا ہو گیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی وضاحت ہونےپر فیصلہ جاری کیا جائے گا، عدالت نے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو بےگناہ قرار دے دیا تھا نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب میں لاہور کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی تھی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر نے ناکافی شواہد کی بنیاد ہر بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں، وکلاء ملزمان کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کیلیے یہ ریفرنس بنایا گیا گواہان عدالت میں بیان دے چکے ہیں کہ شہباز شریف نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں کی ہے. نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں کلیئر قرار دیا ہے، نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ میں شہبازشریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا ، آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے اور نہ ہی کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کا کوئی فائدہ لیا

Shares: