شہباز شریف کی آج شام کو پریس کانفرنس اہم اعلانات متوقع

شہباز شریف کی آج شام کو پریس کانفرنس اہم اعلانات متوقع

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ‏مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آج شام اہم پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ پریس کانفرنس وہ ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ منسٹر انکلیو اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پہ کریں گے ، اطلاعات کے مطابق پریس کانفرنس میں شہباز شریف سے اہم اعلانات متوقع ہیں.

بلاول بچے، مریم شہباز شریف کو "پھنسا”رہی ہے،نواز شریف بارے حکومت کیا کرنیوالی ہے؟ شیخ رشید بول پڑے

واضح‌ رہے کہ احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی

احتساب عدالت لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کر لیا،عدالت نے جیل حکام کو حمزہ شہباز سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی

عدالت نے تفتیشی افسر سے سلمان ،نصرت ،رابعہ عمران اور جویریہ علی پر الزامات کی وضاحت طلب کر لی،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جو ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ان پر الزامات کی نوعیت کیا ہے؟ عدالت نے نثار احمد ،قاسم قیوم ،راشد کرامت سمیت دیگر تمام ملزمان آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

خیال رہے کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کے ریفرنس پر اعتراض اٹھایا گیا تھا جسے بعد ازاں ختم کرکے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا تھا،نیب کی جانب سے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے۔

نیب کی جانب سے عدالت میں دائر ریفرنس میں شہباز شریف، سلمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ شہباز ،نصرت شہباز ، نثار احمد ،شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق، آفتاب محمود، محمد عثمان، طاہر نقوی، قاسیم قیوم، فاضل داد عباسی اور علی احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف 4 ملزمان وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، جن میں شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں

Comments are closed.