شہباز شریف کو دوران قید کیا کیا سہولیات ملیں‌گی احتساب عدالت نے بتادیا

0
33

شہباز شریف کو دوران قید کیا کیا سہولیات ملیں‌گی احتساب عدالت نے بتادیا

باغی ٹی وی : احتساب عدالت نے شہباز شریف کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا شہباز شریف کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے شہباز شریف کو میٹریس، کرسی، گھر کا کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا درخواستگزار کی عمر 70 سال ہے اور وہ کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے مریض ہیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران درخواستگزار کو مکمل میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، پنجاب حکومت نے 2018 میں شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

وکیل امجد پرویز نے کہا شہباز شریف مختلف مستقل بیماریوں میں مبتلا ہیں، عدالت سے استدعا ہے شہباز شریف کو جیل میں میڈیکل اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
واضح‌ رہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف تحقیقات کی گئیں،ابتک منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں، شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے ،شہباز شریف سے ان کمپنیوں کو بنانے کےلئے سرمایہ کہاں سے آیا تفتیش کرنی ہے۔

Leave a reply