شہباز شریف کی عدم پیشی، منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو رمیں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی

شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج احتساب عدالت پیش نہیں ہوئے،دونوں اپوزیشن رہنماوَں کی عدالت میں حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی،جج جواد الحسن نے استفسار کیا کہ پرول پر رہائی تو کل ختم ہوگئی تھی ،وکیل نے کہا کہ پرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع ہوگئی تھی

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 8دسمبر تک ملتوی کردی

واضح رہے کہ شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے  ‏معاون خصوصی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب نے وزیراعلی عثمان بزدار صاحب کی ہدایت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست پر اگلے 24 گھنٹے کیلئے پرول میں توسیع کر دی۔

ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Leave a reply