شہباز شریف مدد لینے مولانا کے پاس پہنچ گئے

شہباز شریف مدد لینے مولانا کے پاس پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں

شہباز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے جے یو آئی سربراہ سے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومت کے خلاف تحریک و دیگر امور پر بات چیت کی گئی، شہباز شریف کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی تھیں، وفود کی صورت میں ہونے والی ملاقات میں بجٹ کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کی خیریت بھی دریافت کی، شہباز شریف کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے سے روکنے پر بھی مولانا فضل الرحمان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جتنی مرضی انتقامی کاروائیاں کر لے حکومت جانے کے بعد انکے ساتھ کیا ہوتا ہے یہ بھی سوچ لیں

ملاقات میں پی ڈی ایم کی بحالی کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوئی،مولانا فضل الرحمان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کو شامل کیا جائے اور ن لیگ اور پی پی رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے گریز کریں

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے پارلیمانی رہنماوں کو عشائیہ دیا تھا جس میں مریم نواز اسلام آباد میں ہونے کے باوجود شریک نہیں ہوئی تھیں

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

Comments are closed.