اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

0
60

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیل پرسماعت، جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اخترکیانی سماعت کررہے ہیں

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے؟ اگر اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے تو نواز شریف کی عدالتوں میں زیر التوا درخواستوں پر کیا اثر ہوگا، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ اشتہاری قرار دیئے جانے کا اس عدالتی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا،

عدالت نے کہا کہ پرویز مشرف کیس میں عدالت قرار دے چکی مفرور کو سرنڈر سے قبل نہیں سنا جاسکتا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس کو سننے سے پہلے اپنے آپ کو سرنڈر کرنا لازمی ہے، جسٹس عامر فاروق، خواجہ حارث اور جہانزیب بھروانہ کے درمیان مختلف کیسسز کے حوالے دیئے گئے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے جہانزیب بھروانہ آج اچھی طرح تیاری کرکے آئے ہیں،

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نواز شریف 6 سے 7 ماہ ہسپتال داخل نہیں ہوئے، مریض ہسپتال ہو تو صورت حال مختلف ہوتی ہے،مریض ہسپتال نہ ہو تو عدالت فرض کر لیتی ہے،

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیاکہ کیا نواز شریف کسی ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں،جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ فی الوقت ایڈمٹ نہیں ہیں، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس ڈاکٹر کا آپ نے سرٹیفیکٹ لگایا ہے وہ امریکہ میں ہے، اور نواز شریف لندن میں،

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں کہا کہ نوازشریف کی اپیل کو سنا جائے، اپیل تو مفرور کی بھی سنی جاتی ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے نوازشریف کو اشتہاری قراردینے دیں پھر اپیل سنیں گے،

عدالت نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی عدم حاضری پر وفاقی حکومت کا کیا موقف ہے؟ جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہیں،پنجاب حکومت نواز شریف کی ضمانت مسترد کرچکی،

عدالت نے استفسار کیا کہ نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست کب دی؟ وکیل نے کہا کہ نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے نومبر 2019 درخواست دی،

عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف بیرون ملک کب گئے؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف 19 نومبر کو بیرون ملک گئے، عدالت نے کہا کہ آپ نے یہ جاننے کی کوشش کی نواز شریف سفر کیلئے تندرست ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نواز شریف کسی اسپتال میں داخل نہیں تھے،عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس بات کی تصدیق کرنے کی زحمت ہی نہیں کی؟ 27 فروری کو پنجاب حکومت نے کہا کہ ضمانت میں توسیع کی ضرورت نہیں،

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وفاق نے نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے کچھ نہیں کیا؟ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ نیب کا اس حوالے سے ایک آزاد موقف ہے،لاہورسے نوازشریف کے ایک اور کیس میں وارنٹ جاری ہوئے،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 27 فروری کو وفاقی حکومت نے ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا کہا، وفاقی حکومت نے صحت مند ہونے کی سرٹیفکیٹ دی مگر انویسٹیگیشن نہیں کی،

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

خواجہ حارث نے ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس کو منگل کو رکھ لیتے ہیں اس وقت خواجہ حارث کو جو چیز تنگ کر رہی ہے مجھے اندازہ ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نواز شریف کا کسی اسپتال میں علاج نہیں چل رہا، نواز شریف پاکستان کا سفر کرنے کے لیے فٹ ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نواز شریف کو موقع دیا تھا کہ وہ سرینڈر کریں،

العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی.عدالت نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کودلائل کی تیاری کرکے آنےکی ہدایت. کر دی کہ ایک اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں، عدالت نے نوازشریف کے وکیل سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے کہا کہ کچھ دیر میں تحریری آرڈر جاری کیا جائےگا.

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply