مزید دیکھیں

مقبول

جعفرایکسپریس حملہ، قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

اوچ شریف: 10 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) چنی گوٹھ روڈ...

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف این اے 249، کراچی کے شہریوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249، بلدیہ کے غیور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آج اپنے گھروں سے قومی جذبے کے ساتھ نکلیں

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے بنیادی مسائل انشاءاللہ لازمی حل ہوں گے۔ مجھے پورا اعتماد اوریقین ہے کہ آپ ماضی کی طرح ایک بار پھر درست فیصلہ کریں گے اور ملک وقوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے میں اپنا عملی کردا رادا کریں گے۔ انشاءاللہ۔ کورونا وبا کے پھیلاو کے پیش نظر اپنا اور اپنے اردگرد دیگر افراد کا خیال رکھیں۔ ماسک پہن کر اپنی جان کی حفاظت کریں اور شیر کو ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ اللہ تعالی آپ سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین

ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ یہ سیٹ شہباز شریف صاحب نے فیصل واوڈا کو ہرائی تھی اور پھر اسکو جتوایا گیا، ہر حربہ استعمال کر کے۔ انشاءاللہ آج این اے 249 میں شیر دھاڑے گا۔ مفتاح اسماعیل ایک قابل، محنتی اور محب وطن شخص ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی بے پناہ خدمت کی ہے۔ جیت انشاءاللہ مسلم لیگ کی ہو گی۔

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ جاری ہے روزے اور گرمی کے باوجود کئی پولنگ سٹیشن پر رش دیکھنے میں آیا ہے، کرونا کی وجہ سے ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے ،پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں حلقے میں خواتین ووٹرز بھی کافی متحرک ہیں اور خواتین کا رش دیکھنے میں آیا ہے

این اے 249 ضمنی الیکشن ،پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan