این اے 249 ضمنی الیکشن ،پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ جاری ہے

روزے اور گرمی کے باوجود کئی پولنگ سٹیشن پر رش دیکھنے میں آیا ہے، کرونا کی وجہ سے ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے ،پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں حلقے میں خواتین ووٹرز بھی کافی متحرک ہیں اور خواتین کا رش دیکھنے میں آیا ہے

اس حلقے میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ، ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور پاک سر زمین پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے پاکستان تحریک انصاف کے امجد اقبال ، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل ، پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل اور پاک سر زمین پارٹی کے مصطفی کمال بطور امیدوار میدان میں ، اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین بھی انتخاب لڑ رہے ہیں ۔

این اے 249 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خالی کی گئی ہے ، فیصل واوڈا نے سینیٹر بننے کے باعث ایم این اے کی سیٹ خالی کی تھی ۔

حلقہ 249 کے تمام 276 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور حساس قرار دیئے گئے ہیں،184 انتہائی حسساس جبکہ 92 حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں، حلقے کا ایک بھی پولنگ اسٹیشن نارمل نہیں 76 مرد ووٹرز جبکہ 61 خواتین ووٹرز کے پولنگ اسٹینشز بنائے گئے ہیں 139 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں حلقہ این اے 249 میں ووٹرز کی کل تعداد لاکھ 39 ہزار 5 سو 91 ہے مرد ووٹرز تعداد 2 لاکھ1 ہزار 6 سو 65 ہے خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 9 سو 35 ہے

حلقہ این اے 249 میں 30امیدوار انتخابی معرکہ آرائی کے لیئے میدان میں ہیں،18 آزاد امیدوار جبکہ 12 مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہیں 276 پریزائیڈنگ آفیسر جبکہ 796 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز پولنگ اسٹینشز پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، انتخابی عملہ پولنگ اور گنتی مکمل ہونے کے بعد تک موجود رہے گا

Leave a reply