fbpx

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی رہائی کیس کی سماعت ہوئی

جاوید لطیف کو لاہور ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا جاویدلطیف کوبکتربندگاڑی میں لاہورہائیکورٹ لایا گیا آئی جی پنجاب نے عدالت میں گرفتاری کی رپورٹ پیش کر دی،اور کہا کہ جاوید لطیف کا مجازعدالت سے5روزکا جسمانی ریمانڈحاصل کیا ہے،لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو جاوید لطیف کی زندگی کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا،وکیل نے عدالت میں کہا کہ جاوید لطیف کے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا،جاوید لطیف کی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیں ،جاوید لطیف کورونا کے مریض رہ چکے ہیں ، گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائےعدالت نے کہا کہ جاوید لطیف پولیس حراست میں ہیں، سارا معاملہ مجسٹریٹ کے پاس بیان کریں،لاہور ہائیکورٹ نے جاوید لطیف کےبھائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

ن لیگی رہنما کے بھائی امجد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سی آئی اے کی جانب سے ن لیگی رہنما جاوید لطیف کوگرفتارکرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں، ان کے خلاف تھانہ ٹاون شپ میں مقدمہ درج ہے گرفتاری سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی منظوری نہیں لی گئی، عدالت جاوید لطیف کو بازیاب کرنے اور زندگی کے تحفظ کویقینی بنانے کا حکم دے۔

جاوید لطیف کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جاوید لطیف کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے نکل چکے تھے اور واپس جا رہے تھے، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور اسکے بعد سنایا تو درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے واپس جانے والے جاوید لطیف کو راستے سے گرفتار کر لیا

واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف

ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے

عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

جاوید لطیف کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

جاوید لطیف کی گرفتاری،شہباز شریف نے افہام و تفہیم کا پیغام دے دیا

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟