شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا،مریم نواز

شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا،مریم نواز

ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف ،عمران خان اور اس کا جتھہ گزشتہ رات آگ لگا کر بھاگ گیا جتھہ اسلام آباد جلا کر اور املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا اورمثبت قومی سوچ کو فروغ دیا،

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کا دورہ کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں،ہم امن اور ترقی کی طر ف بڑھنے کے خواہاں ہیں، پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی ترقی اور امن کے قیام میں سب کو کردارادا کرناہوگا، گزشتہ روز تمام قانون نافذکرنےوالے اداروں نے مثبت کردار اداکیا

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی میٹرو بس سٹیشن جلائے گئے ، درختوں کو آگ لگائی گئی عوام نے سب دیکھا سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات جلاؤ کرتا رہا ساری رات عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اُڑاتا رہا ساری رات عمران صاحب کنٹیر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پراپوگینڈا ہے اٹھارا رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں اسلام آباد پولیس اور رینجرز لوگوں کی جان و مال کا فریضہ اسی طرح انجام دیتے رہیں گے میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بڑی بہادری اور پیش آو رانہ ذمہ داری نباہتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کی اور فسادی جتھوں کو ٹئیر گیس سے کنٹرول کیا

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Comments are closed.