شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا غیر ملکی دورہ کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آ گئی

0
119

شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا غیر ملکی دورہ کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آ گئی

وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے

بطوروزیراعظم شہباز شریف کا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا، وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر سعودی قیادت سے اہم امور پر بات چیت کریں گے،شہباز شریف عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم منتخب ہوئے تھے، انکے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ہی یہ خبریں آ گئی تھیں کہ شہباز شریف پہلا دورہ سعودی عرب کا کریں گے

قبل ازیں دو روز قبل سعودی سفیر نواف بن سعید شہباز شریف کو مبارکباد دینے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے تھے وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فون کیا ہے محمد بن سلمان نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی دور اندیش قیادت میں مملکت کی نمایاں ترقی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تاریخی رشتوں کو یاد کرتے ہوئے جو گزشتہ سات دہائیوں سے ان کے اسٹریٹجک تعلقات کی علامت رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوطرفہ اور بین الاقوامی فورمز پر تاریخی اور مسلسل حمایت اور تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جبکہ ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر وقت مملکت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو جلد از جلد مملکت کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ ولی عہد کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے کیا سعودی قیادت کا شکریہ ادا

 

Leave a reply