شہباز شریف رہا، جیل سے لینے مریم نواز کیوں نہیں گئیں؟

0
26

شہباز شریف رہا، جیل سے لینے مریم نواز کیوں نہیں گئیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو رہا کر دیا گیا ہے

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ن لیگ کے رہنما شہباز شریف کی ضمانت کے احکامات جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروائے،ن لیگی رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز شہباز شریف کے ضمانتی ہیں احتساب عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے مچلکوں کا جائزہ لیکر ان کی رہائی کی روبکار جاری کی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے تا ہم ابھی تک شہباز شریف احاطہ جیل میں ہی ہیں ،جیل کے باہر ن لیگی رہنما وکارکنان موجود ہیں

شہباز شریف کو جیل سے لینے کے لئے حمزہ شہباز جیل پہنچے اس موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، ن لیگی کارکنان نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا اور پارٹی کے حق میں نعرے لگائے گئے، حمزہ شہباز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اطلاعات کے مطابق شہباز شریف تھوڑی دیر تک جیل سے باہر آ جائیں گے،شہباز شریف اپنی رہائشگاہ جائیں گے جہاں مریم نواز کی جانب سے استقبال کئے جانے کا امکان ہے اپوزیشن لیڈر قو می اسمبلی شہباز شریف کی گاڑی بھی جیل پہنچا دی گئی ہے، ن لیگی رہنما رانا ثناء الہ بھی جیل پہنچ چکے ہیں

Leave a reply