پاکستان مسلم لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین علیل ہو گئے ہیں
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کے ضاحبزادے چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اشہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت دریافت کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی چوہدری شجاعت حسین کو جلد صحتیاب کریں اور صحت کاملہ عطا کریں، آمین
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ق )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نےاجلاس کی صدارت کی -ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا کی .بڑھتی ہوئی بیروزگاری ،مہنگائی،ڈالر، پٹرول،بجلی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اورامن و امان کی ابتر صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا گیا
چودھری شجاعت حسین اس سے قبل بھی علیل ہوئے تھے تا ہم وہ صحت یاب ہو گئے تھے رواں برس ہی پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کامیاب آپریشن ہوا ہے چودھری شجاعت حسین نے ہسپتال سے گھر واپسی پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی ہے .پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا .ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر کامران چیمہ، پروفیسر نادر ظفر خان، پروفیسر نوید اسلم، پروفیسر ارشد تقی اور پروفیسر خورشد عالم شامل تھے چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا
چودھری شجاعت حسین نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طویل عرصہ اس مرض میں مبتلا رہا جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا، ،آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کیا چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں جن کی تعریف نہیں کی جاتی ،ہم نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے چودھری پرویزالٰہی جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے حالانکہ وہ بیرون ملک بھی جا سکتے تھے
سیاست میں شرافت کے پیکرچوہدری شجاعت حسین بیمارہیں،اللہ ان کوجلد صحت کاملہ عطافرمائے ،مبشرلقمان
مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا
چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی
انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول
چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا
چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا
انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے