شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پرکس سے ہوا ٹیلیفونک رابطہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے
احتساب عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما نے شہباز شریف کی نواز شریف سے فون پر بات کروائی ،میاں نواز شریف نے بتایا کہ لندن میں سرکاری پیپر ورک مکمل کرلئے گئے ہیں شہبازشریف نے بتایا کہ وہ جمعہ کو پیرول پر رہا ہوجائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے بیٹے سلمان شہباز سے بھی گفتگو کی۔
دوسری جانب شہبازشریف کو عدالت میں پیشی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے کورونا مثبت ہونے کی اطلاع دی گئی جس پر انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے کورونا مثبت ہونے پر ہمدردی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی
ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،جس پر ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کیلئے وقت مانگ لیا