شہباز شریف نے میڈیکل چیک اپ کا مطالبہ کیا تو عدالت نے کیا سہولت دی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق احتسا ب عدالت لاہور میں شہبازشریف کے میڈیکل چیک کی درخواست پیش کردی گئ . درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ شہبازشریف کا میڈیکل ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں،عدالت نے شہبازشریف کو میڈیکل چیک اپ کی اجازت دے دی.کمرہ عدالت میں شہبازشریف کا میڈیکل چیک ایپ کرایا گیا ۔ اتفاق اسپتال سے شہبازشریف کا میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹر پہنچے جنہوں نے شہباز شریف کا چیک اب کیا

واضح رہے کہ آج شہباز شریف اور ہمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی تھی شہبازشریف اوردیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت ہوئی،نیب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کردیا،نیب کے گواہ پروکلاکی جرح جاری ہے،گواہ نے کہاکہ شہبازشریف نے 1988 سے 1990 تک تنخواہ اور مراعات نہیں لیں۔نیب پراسیکیوٹرنے گواہ سے غیرمتعلقہ سوالات پراعتراض کردیا،عدالت نے پراسیکیوشن کااعتراض مستردکردیا ،عدالت نے کہاکہ وکیل کاحق ہے کہ وہ جرح میں سوالات کرسکتاہے۔

Shares: