شہباز شریف تقریر کرنے آئے تو حکومتی ارکان نے ایسی حرکت کی کہ سب ہوئے حیران

باغی ٹی وی :قومی اسمبلی میں حکومت کے بنچوں پر بیٹھے ایم این اے اور وزرا حضرات نے اپوزیشن والا کردار ادا کرنا شروع کردیا.

حزب اقتدار نے شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی بنچز سے مسلسل ٹی ٹی کے نعرے لگانے شروع کردیے . وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بھی اراکین اسمبلی کے ساتھ نعرے بازی کی .

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسمبلی میں حکومتی اہکاروں نے اپنے ہاتھوں‌میں‌سیٹیاں بھی پکڑ رکھی تھیں اور مسلسل سیٹیاں بجا رہے تھے .ساتھ شہباز شریف کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے . دیگر افراد بنچ بجا کر شور کر ہے تھے . تاکہ اپوزیشن لیڈر تقریر نہ کر سکیں‌.

ادھر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختلاف و پاکستنان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کرلیا ہے ۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے لیگی رہنما کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔


ایف آئی اے نے شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ آپ کو دو دفعہ سوالنامہ بھجوایا گیا مگر آپ نے جواب نہیں دیا، دسمبر 2020 میں ایف آئی اے کی ٹیم نے 5 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا.

Shares: