شہبازشریف کی کراچی اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں پارٹی کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور ہاتھ بٹانے کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہبازشریف کی کراچی اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں پارٹی کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور ہاتھ بٹانے کی ہدایت ہے.

انہوں نے کہا کہ کراچی کے پارٹی کے منتخب نمائندے، عہدیداران اور کارکنان متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں

شہبازشریف نے پارٹی کے کراچی کے صدر اور دیگر ذمہ داران کوہدایات جاری کردیں .وفاقی حکومت سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی امداد وبحالی کے لئے صوبوں سے بھرپور تعاون کرے . پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو متاثرہ علاقوں میں عوامی ضروریات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت

پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں، امدادوبحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کو بھی سندھ بالخصوص کراچی میں متاثرین کی مدد میں تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے.

Shares: