شہبازشریف کا بیرون ملک پاکستانیوں کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار

0
52

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیرون ملک پاکستانیوں کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار
باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کورونا وباءسے وفات پر بے حد دکھ ہے
متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی عزم وہمت اور وفا کی قابل فخر مثال ہیں .بیرون ملک رہنے والے اہل وطن پاکستان کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں .یہ وہ عظیم پاکستانی ہیں جو اپنوں اور ملک کی آسودگی کے لئے ہجرت کا غم سہتے ہیں .باہر آباد پاکستانیوں کی اموات ملک کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے.اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخار ی نے اوورسیز پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ بیرون ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں، انتقال کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث انتقال کر جانے والوں کی میتوں کو پاکستان نہ لانے کی وجہ عالمی سطح پر ائیرپورٹس کی بندش ہے لیکن میتوں کو پاکستان لانے کے لیے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا، سعودی عرب اور یو اے ای سے پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کے لیے قطر ائیر لائن سے بات چیت جاری ہے، قومی ائیر لائن کو بھی میتوں کو واپس لانے کے لیے بیرون ملک بھیجیں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے ہم سب ایک دوسرے کا سہارا بنیں گے۔

واضح رہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا ایک بڑی تعداد کرونا وائرس سے متاثر ہوئی اور جان بحق ہونے والوں کی تیداد بھی کافی ہے .

Leave a reply