شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی تک جا سکتے ہیں لیکن نیب عدالت آتے ہوتے صحت خراب ہوجاتی ہے، شہباز گل

0
65

شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی تک جا سکتے ہیں لیکن نیب عدالت آتے ہوتے صحت خراب ہوجاتی ہے، شہباز گل

باغی ٹی وی : شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی تک جا سکتے ہیں لیکن نیب عدالت آتے ہوتے صحت خراب ہوجاتی ہے، ان کی پہلی ملاقات ہی اپنے کرپشن پارٹنر زرداری سے ہے، کراچی کی حالت سندھ حکومت کی نا اہلی بتا رہی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہباز شریف آصف زرداری کی کرپشن کو سندھ اور کراچی کی بربادی کی وجہ قرار دیا کرتے تھے، ‏‎موقع اچھا ہے زدراری صاحب کا پیٹ پھاڑ کر قوم کا لوٹا پیسہ واپس لینے کا وعدہ بھی پورا کر لیں، جن کی لوٹ مار نے کراچی کا یہ حال کیا ان سے ملاقات کر کے کراچی والوں کے زخموں پر نمک پاشی کریں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا امید ہے شہباز شریف بارش کے پانی میں فوٹو سیشن کروانے کیلئے بوٹ، سوٹ ساتھ لائے ہوں گے، ہر سال کی طرح پانی میں کھڑے ہو کر فوٹو شوٹ کرنے کا موقع انہیں لاہور میں نہیں مل پایا۔

شہباز شریف کا کراچی میں بھر پور استقبال،پہنچتے ہی وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

واضح‌ رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں سے اظہار ہمدردی کے لیے آئے ہیں،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئی ہیں،بارش کے باعث لوگوں کے اثاثے ڈوب گئے،ملک کومشکل حالات کا سامنا ہے اس لیے سیاست نہیں کرنی چاہیے،کراچی میں ترقیاتی کام ہونے چاہیئں ،

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وفاق نے کراچی والوں سے اربوں فنڈز کا وعدہ کیا،وہ فنڈز کہاں ہیں؟وفاق سندھ کی مشاورت سے امدادی کاموں میں حصہ لے،وزیراعظم عمران خان کراچی آ کرسندھ حکومت کے ساتھ بیٹھیں،

Leave a reply