شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

0
56

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 فروری کو جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے احتساب عدالت کو درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے سے روک دیا ،عدالت کے روبرو نیب کے وکیل فیصل بخاری نے درخواست کی مخالفت کی ۔نیب وکیل نے کہا کہ جب درخواستگزار بیرون ملک گئی اس وقت نیب میں انکے خلاف انکوائری شروع تھی

جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ احتساب عدالت کو درخواست گزار کی بیماری کے پیش کردہ میڈیکل سرٹیفیکیٹس اور دستاویزات کو دیکھنا چاہے تھا۔ احتساب عدالت کا یہ کام نہین کہ وہ ہائی کمشنر کے ذریعے درخواستگزار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرتی ۔

وکلا درخواست گزار نے کہا کہ پراسس سرور نے کبھی احتساب عدالت کے نوٹس کی ان سے تعمیل نہیں کروائی ۔اگر کسی کیس میں انکوائری سے قبل کوئی شخص بیرون ملک چلا جاہے تو عدالت اسکو انتقامی کاروائی کا نشانہ نہین بنایا سکتی ۔درخواستگزار 19 ماہ سے علاج کے لیے بیرون ملک ہیں اس وقت درخواستگزار کے خلاف نیب میں کسی قسم کی کارروائی زیر التوا نہ تھی ۔

درخواستگزار کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹس پیش ہوئے ،مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال پر مشتمل احتساب اپیلٹ بنچ نے نصرت شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی

درخواست میں احتساب عدالت کے جج، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شہباز شریف فیملی کیخلاف نیب نے احتساب عدالت میں ریفرینس دائر کر رکھاہے ۔احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔احتساب نے حاضری معافی کے لیے دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔ درخواست گزار عرصہ دار سے بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ انوسٹی گیشن کی منظوری اور ریفرنس کے دائر ہونے سے قبل کی درخواست گزار بیرون ملک ہیںدرخواست گزار عمد رسیدہ ہیں اور مخلتف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔دل کی مختلف بیماریوں،جوڑوں کا درڈ، اور چلنے سے قاصر ہیں۔ نصرت شہباز کا بیرون ملک علاج معالجہ جاری ہے جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آسکتیں۔ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کعلدم قرار دے، عدالت حاضری معافی اور ورانٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دے،

Leave a reply