حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے، شہباز شریف کیوں ہوئے اتنے خفا

باغی ٹی وی : نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے پر شہباز شریف نے حکومت کو آڑے ہوتھوں لیا ہے . پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے سے ثابت ہوگیا حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے۔

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کے بعد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے، تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کیاجارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک کو ساتویں جوہری قوت بنایا، سابق وزیراعظم کے خلاف انتقامی اقدام تاریخ میں سیاہ باب ہے، انکے علاج پرسمجھوتہ نہیں کریں گے، علاج جاری رکھیں گے، نوازشریف کے علاج کے اہم مرحلے پر رکاوٹ ڈالنا اقدام قتل کے مترادف ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور سیاسی انتقام کا ثبوت ہے، پنجاب حکومت نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے ڈاکٹرزکی رپورٹ پردستخط کئے، آج پنجاب حکومت نے سیاسی انتقام کی بناءپر اپنے ہی فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا۔
واضح رہے کہ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے انکار کیا ہے، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے، 16 ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔

Shares: