شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی
شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر 196 ایچ ماڈل ٹاون میں نیب نے چھاپہ مارا ہے نجی ٹی وی چینل نے کہا ہےکہ .شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی
پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کیا ہوا تھا لیکن شہباز شریف پیش نہیں ہوئے بلکہ تحریری جواب بھجوا دیا حالانکہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں
کہا جا رہا ہے کہ نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی ہے تا ہم حتمی صورتحال کا کچھ دیر میں پتہ چلے گا جس پر قارئین کو آگاہ کر دیا جائے گا
نیب میں شہباز شریف کے نمائندے نے اثاثہ جات کے حوالہ سے تفصیلی جواب جمع کروایا ،شہباز شریف ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے پر آج نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ اس سے قبل شہبازشریف 2 بارکورونا کو جواز بنا کر نیب میں پیش نہیں ہوئے ہیں وہ آخری بار 22 اپریل کونیب میں پیش ہوئے تھے،گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں گر فتاری سے بچنےکیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ امجدپرویزایڈووکیٹ کی وساطت سے شہبازشریف نے درخواست دائرکی جس میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے