شہباز شریف نے عدالت سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی تو کیا جواب ملا
باغی ٹی وی شہباز شریف نے کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا کر دی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے عدالت سے اپیل کی کہ میری رواں سال عمر 70 سال ہوجائے گی لہذا عدالت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دے کہ کورونا ویکسین لگوائی جائے. جس پر عدالت نے میاں شہباز شریف کی اپیل مانتے ہوئے .عدالت نے 2 دن میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دے دیا.
پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین لگائی جا رہی ہے . اس سلسلے میں ضعیف اور معمر افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق کل 7892 مرد و خواتین کو ویکسینیشن لگائی گئی اور گیارہ روز میں 56 ہزار 839 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگا دی گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کے شہری کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے خاصےمطمئن ہیں اور انتظامات پر تسلی بخش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے بتایا تمام محکمے ایکسپو سنٹر میں ساٹھ سال سے زائد سینئر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سہولیات میں پارکنگ سے فیلڈ ہسپتال تک لانے کے لیے الیکٹریکل وہیکل، وہیل چیر، رجسٹریشن کے عمل تک کی بہترین سہولیات دی گئی ہیں.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 5 ہزار 314، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 787، بلوچستان میں 19 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977، اسلام آباد میں 53 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔