شہباز شریف نے کن کن اشیا کو سستا کرنے اور ٹیکس واپس لینے کا کہہ دیا

0
39

شہباز شریف نے کن کن اشیا کو سستا کرنے اور ٹیکس واپس لینے کا کہہ دیا

باغی ٹی وی : قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چورچورکے نعرے لگانے سے ترقی نہیں ہوتی ،سستی بجلی فراہم کرنے والے پلانٹس کو ایل این جی نہیں دی گئی، ہمارے دور میں نیلم جہلم پراجیکٹ کو مکمل کیا گیا،بجلی بلوں کےحوالے سےکنٹینرپر بڑے بڑےدعوےکرتےتھے،اشیائے ضروریہ پر ٹیکس ختم کیے جائیں،بچوں کے دودھ پر ڈیوٹی واپس لی جائے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزدور کی کم از کم اجرت 25ہزار کی جائے، ایل پی جی اور آر ایل این جی پر ٹیکس ختم کیے جائیں،بجلی کی قیمتیں ہمارےد ور کے مطابق کی جائیں،مشینری پر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے،

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارےدورمیں بلوں کی وصولی93فیصد،آج 89فیصدہے،ہم نےبجلی بنائی اورپی ٹی آئی نےعوام پرگرائی،ساہیوال کول پاورپلانٹ قرض سےنہیں چینی سرمایہ کاری سےبنا.توانائی منصوبوں میں کنفیوژن پیداکرنامناسب نہیں.ہم نےایل این جی کے 4منصوبےلگائے،وزیرپیٹرولیم حقائق کی بنیادپرجھوٹاثابت کردیں توسیاست چھوڑدوں گا،پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کی چھت ٹپکتی ہے

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم ہوتے تو خیبر پختون خوا کو پنجاب سے آگے لے کر جاتے،شرم کی بات ہے خطے میں کورونا ویکسین لگانے والے ممالک میں پاکستان کا آخری نمبر ہٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جرمنی نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن بڑھ گئی،

Leave a reply