شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کردیا

0
35

شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کردیا

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کردیا . اس سلسلے میں یہ تجاویز دی گئی ہیں.
٭ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی شروع کی جائے
٭ ٹیلی فون لائنز، موبائل اپلیکیشن کو استعمال کرکے شہری گھروں سے آرڈر لکھوائیں
٭ ڈاک خانے، این ایل سی کے عملے اور گاڑیوں کو بھی استعمال کیاجاسکتا ہے
٭ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے لئے ریلوے فریٹ استعمال کیاجائے
٭ بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سبسڈیز کوجمع کرکے خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں
٭ یہ خدمات انجام دینے والی افواج، عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان دیا جائے
٭ مسلح افواج، رینجرز، پولیس، ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملہ اورعوامی خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین کو سلام پیش کرتا ہوں
٭ فرنٹ لائن سولجرز کی حفاظت یقینی بنائی جائے پوری قوم کی زندگی کی ضمانت ہے
٭ اشیاءکی فراہمی میں انہیں وائرس سے محفوظ بنانے کا خاص خیال رکھا جائے
٭ اس عمل میں نجی شعبے کی بھی مدد لی جاسکتی ہے، کاروپوریٹ سیکٹر مدد کرسکتا ہے
٭ ملک میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مکمل لاک ڈاون ناگزیر ہے
٭ اسلام آ باد کے مضافاتی علاقے بارہ کہو ، شہرزاد ٹاون اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز پر افسوس ہے
٭ دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام متاثرین کو صحت کاملہ عطا فرمائے
٭ بارہ کہو میں غریب آبادیوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے
٭ بارہ کہو سے خوراک اور ادویات کی شہریوں کو عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیاجائے
٭ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد حکومت مزید لاک ڈاون کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی غلطی نہ کرے
٭ میونسپل عملے کے ذریعے تمام شہروں میں جراثیم کش سپرے کا سلسلہ فی الفور شروع کیاجائے
٭ حکومت چین سے درخواست کی جائے کہ شہروں میں جراثیم کش سپرے کرنے والی مشینری فراہم کرے
٭ حکومت کا معاشی پیکج ناکافی ہے اور نامکمل ہے، اپوزیشن کی جامع تجاویز کو شامل کیا جائے
٭ مشترکہ اپوزیشن کی منظور کردہ جامع قومی حکمت عملی کے نکات کو فی الفور حکومتی پالیسی میں شامل کئے جائیں
٭ پارلیمانی کمیٹی کو” پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی“ کا درجہ دے کر مستقل حیثیت دی جائے
٭ کمزوریوں کی نشاندہی اور تجاویز مرتب کرے تاکہ اصلاح احوال کا فوری اقدام ہوسکے
٭ یاد رکھنا ہوگا کہاس وقت حکومتی سطح پر ایک زرا سی غلطی کی قیمت پاکستانیوں کی قیمتی جان ہے
٭ ہم نے یہ نقصان ہونے سے بچانا ہے ، یہ ہی ہمارا قومی ہدف اور بنیادی نصب العین ہونا چاہئے
٭ قومی بقاءاور سلامتی کا معاملہ ہے اس لئے عقل کل ہونے کے خبط سے سب کو باہر آنا ہوگا
٭ صدق دل، ایمانداری، مشاورت اور تجربے سے کہتا ہوںہم سب مشاورت پر مبنی اقدامات سے قوم کو بچا سکتے ہیں
٭ کاندھے سے کاندھا ملا کر۔۔ مشاورت سے بہترین حل ڈھونڈ کر آگے بڑھا جائے
٭ فی الفور نیشنل ایکشن پلان مرتب کیاجائے، اپوزیشن کی نمائندگی کی حامل نیشنل ٹاسک فورس بنائی جائے
٭ صوبہ سندھ حکومت کا چارٹر آف ڈیمانڈز وفاق کو بھجوایا جائے، وفاق اس پر فوری عمل کرے
٭ مشترکہ مفادات کونسل کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بلایا جائے، لوکل گورنمنٹ پنجاب کو فی الفور بحال کیاجائے
٭ حکومت ہر سطح پرطبی اور معاشی مینجمنٹ کو یقینی بنائے، پالیسی ریٹ کم ازکم 4 فیصد کم کیا جائے
٭ معیشت کے یکساں بڑے خطرے کو بھی ذہن میں رکھا جائے
٭ حکومت حالات کا تدبر ، دانائی اور ہمت وحوصلے سے مقابلہ کرے، غصے اور ردعمل سے نہیں

Leave a reply