شہباز شریف نے پرویز الہی کی کون سی بڑی پیشکش کی ، سینئرصحافی کا انکشاف

باغی ٹی وی : اقتدار کے ایوانوں میں کیا کیا ریشہ دوانیاں جاری ہیں.کل کے سیاسی دشمن کیسے کیسے قربت اختیار کر رہے ہیں اس بات کا اندازہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کے انکشاف سے کیا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی نوازشریف کی اجازت سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی پیششکش کی ہے۔

اس بات کا نکشاف انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کا منصب نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پرویزالہی کو پیشکش کی ہے کہ اسمبلی کا اسپیکر اور چند وزارتیں مسلم لیگ ن کے پاس ہوں گی جب کہ وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کے پاس رہے تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن احتساب سے بچنا چاہتی ہے اور جس کے لئے وہ نئے انتخابات کی جانب جانا جاتی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پی ٹی آئی حکومت اپنے اتحادیوں کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہے ، سندھ میں اس قسم کی پیشکش بلاول بھٹو نے بھی ایم کیو ایم کو کی ہے اور پی ٹی ئی کی حکومت کے اندر بھی فارورڈ بلاک بننے کی خبریں ہیں.

Shares: