باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگرملزریفرنس، ن لیگ کے صدر شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہو گئے
شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ صدرمملکت نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج طلب کررکھا ہے،شہبازشریف نے اسلام آباد جانا ہے،ان کوجانے کی اجازت دی جائے،جس پر عدالت نے کہا کہ شہبازشریف پرفرد جرم عائد ہونی ہے،وہ ادھررہے،
عدالت نے استفسار کیا کہ زیرحراست حمزہ شہبازکہاں ہے؟ جس پر نیب حکام نے کہا کہ حمزہ شہبازراستے میں ہے ،آرہے ہیں
شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ عدالت کاحکم ماننے کوتیارہوں،مجھےاسلام آباد جانا ہے،مجھے کمرکی تکلیف ہے،زیادہ دیرکھڑا نہیں ہو سکتا، عدالت نے کہا کہ آپ کے وکیل کوفردجرم پراعتراض ہے،ان کے دلائل سن لیں،
یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.
نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار
واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر








